228

ایل او سی پر شہید ہونے والے حوالدارعبدالرب مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک.

پاک فوج کے دستے نے شہید حوالدارکو سلامی پیش کی، وزیراعظم اور آرمی چیف کی طرف سے پھول بھی رکھے گئے
تونسہ(خصوصی رپورٹ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان عبدالرب کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید حوالدار عبدالرب کی نماز جنازہ تونسہ میں ادا کی گئی جس میں پاک فوج کے حکام، شہید کے اہلخانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے دستے نے شہید حوالدار عبدالرب کو سلامی پیش کی جب کہ وزیراعظم عمران خان اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے پھول بھی رکھے گئے۔ گزشتہ روز بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار عبد الرب اور نائیک خرم سمیت 4 افراد شہید ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں