256

ساہیوال: انتظامیہ نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں. عارف انور بلوچ، کمشنر.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور افسران کی بغیر اجازت سٹیشن چھوڑنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر ادویات کی وافر مقدار کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر محمد زاہد اکرام ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال ڈاکٹر ناصر افضل ،پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان ،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام مصطفی اور اے سی آر علی باجوہ کے علاوہ تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کے ڈویژنل افسران نے شرکت کی ۔کمشنر نے محکمہ سول ڈیفنس،ایمرجنسی سروسز 1122،لائیو سٹاک ،خوراک ،سکولز ،ہیلتھ اور سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داریوں سے عہدابراں ہونے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں ۔انہو ں نے محکمہ سوئی گیس اور واپڈا کی تنصیبات کی مسلسل نگرانی کی بھی ہدایت کی ۔کمشنر عارف انور بلوچ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ تمام ہسپتالو ں اور مراکز صحت پر ادویا ت کا وافر سٹاک دستیاب رکھیں اور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تمام چھٹیاں کینسل کر دی جائیں اور اضافی بیڈز کو بھی یقینی بنایا جائے ۔انہو ں نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بلڈ ڈونرز کی لسٹیں اپ ڈیٹ کر لیں تا کہ ضرورت کے ان سے فوری رابطہ کیا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں