219

لاہور: پر امن دنیا کے قیام کیلئے جیسنڈا آرڈرن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

لاہور (اسد الیاس سے)سماجی تنظیم” سنجوک “کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر سانحہ نیوزی لینڈ کے شہیدوں کیلئے دعائے مغفرت اور نیوزی لینڈ کی انسانیت نوازوزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پر امن دنیا کے قیام کیلئے جیسنڈا آرڈرن کی خدمات قابل تحسین ہیں،نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے دنیا میں قیام امن اور ہم آہنگی کے فروغ میں قابل قدر کارنامہ سر انجام دیا ۔جیسنڈرا نے اسلام فوبیا کو نہایت جرا ت سے آشکار کیا اور اس تعصب زدہ رویہ سے پردہ چاک کیا جودنیاکے کچھ ممالک خاص طور پر مغرب کے اکثر ممالک مسلمانوں کیساتھ روا رکھے ہوئے تھے ۔سنجوک کے صدر صابر بخاری نے کہا کہ پاکستان کی عوام جیسنڈرا کے اس اقدام کی معترف اورانہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔عالمی امن کیلئے ضروری ہے کہ دنیا جیسنڈا آرڈرن کی کاوشوں کی حمایت اور انکی پیروی کرے ۔سنجوک عہدیداران تنویر احمد ,خالد گاور,وحید نواز ,ارشاد احمد ,شہزاد عطاری ,محمد طیب اور دوسرے مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے باقی ممالک کے حکمران بھی اسلام فوبیا کیخلاف اقدامات کریں ۔دنیا میں قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ دنیا کو اسلحہ کی دوڑ سے پاک کیا جائے اور عالمی طاقتیں اپنے کردار پر نظر ثانی کریں ۔تقریب کے آخر میں سانحہ نیوزی لینڈ کے شہداءکیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں