209

پاکپتن: یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے اس دن وطن عزیز حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا. ماریہ محمود، ڈی پی او.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے)یوم پاکستان کے موقع پر پاکپتن کے ڈی پی او آفس اور ضلع کونسل حال میں تقریب منعقد کی گئی،تقریبات کا آغاز پرچم کشائی پریڈ سے سے کیا گیااس موقع پر طلباء نے ملی نغمے پیش کر کے حاضری کے لہو گرما دیئے ڈیی پی او آفس تقریب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ماریہ محمود چیئرمین ضلع کونسل اسلم سکھیراایم پی اے نعیم ابراہیم سی او ہیلتھ ڈاکٹر رانا امتیاز احمد اتحاد بین المسلمین اور سہارا ویلفیئر سوسائٹی کے صدر مفتی زاہداسدی نے خطاب کیا تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری اظہر محمود پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو چیئر مین پیر امدادحسین جنرل سیکرٹری غلام فرید الدین چشتی، سماجی راہنما حکیم لطف اللہ، ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی سمیت شہریوں سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ڈی پی او ماریہ محمود نے کہا کہ پنجاب بھر کے ڈی پی او آفس میں 23مارچ کی تقریبات کا اہتمام آئی پنجاب امجد سلیمی کا احسن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے اس دن وطن عزیز حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا بعد ازاں ضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لیبر و ہیومن ریسورس پیر احمد شاہ کھگہ ڈی سی احمد کمال مان ڈی پی او ماریہ محمود اے سی علی عاطف اے ڈی سی قیوم قدرت اے سی کوارڈ ارشد وٹو،سی او ایجوکیشن جاوید اقبال ڈی آئی او سید سلمان حسین سی او ضلع کونسل جاوید اسلم پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ریاض ارشد خان نیازی ،صدر بار ایسوسی ایشن راؤ محمد اکرم نے خطاب کیا تقریب میں شہریوں ، انجمن تاجران ،صحافیوں ،طلباء و طالبات اور شہریوں کی کثیر تعدا د نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں