241

پاکپتن: صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے درختوں کی حقیقت مسلمہ. عارف انور بلوچ کمشنر .

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے) درخت لگانا سنت نبوی اور صدقہ جاریہ ہے، درخت جاندار کی بقاء کیلئے انتہائی ضروری ہیں، درخت پائیدار ترقی و استحکام کی بنیاد ہیں، درخت مختلف کثافتوں سے پاک شفاف ماحول مہیا کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز ترقی پاکستان کے سفرکا آغاز ہے، کلین اینڈ گرین مہم کے ثمرات سے ملک وقوم مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی معشیت بھی ترقی کرے گی، درخت قدرتی آفات اور دیگر ہولناک تباہیوں سے محفوظ رکھنے کی کلید ہیں ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے ہم سب کو مل جل کر کثیر تعداد میں پود ے لگانے ہوں گے تاکہ ہریالی کی منزل حا صل ہو اور صاف شفاف ماحول دستیاب ہو، صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے درختوں کی حقیقت مسلمہ اور صفائی ستھرائی کی خا ص اہمیت ہے، صحت مند ماحول کے قیام کیلئے شجر کاری مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں کوڑا کرکٹ کو مناسب اور محفوظ جگہ پر تلف کریں، ان خیالات کا اظہار کمشنر ساہیوال ڈوثیرن عارف انور بلوچ نے کلین اینڈ گرین کے تحت ہفتہ صفائی مہم و عالمی دن جنگلات کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کالونی ایریا پاکپتن میں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان، ڈوثیرنل فاریسٹ آفسیر ملک وسیم سجاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احمد افنان، اسسٹنٹ کمشنر کو ارڈ ارشد وٹو، اسسٹنٹ کمشنر علی عاطف، ڈی او سیکنڈری افشاں نسیم، ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین، ڈی او ایلمنٹری رائے نذر محمد، ایجو کیشن افسران، رینج فاریسٹ آفسیر محمد یونس، تعلیمی اداروں کے ہیڈ معلم / معلمات، اساتذہ کرام اور طالبات بھی موجود تھیں، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ ارض پاک کی سر زمین پر4 فیصد جنگلات کی کاشت ہو نا لمحہ فکریہ ہے، ملکی ترقی و استحکام کیلئے25 فیصد رقبے پر جنگلات کا ہونا اشد ضروری ہے، حکومتی ہدایات کے مطابق کلین اینڈ گرین مہم کے تحت کثیر تعداد میں پو دے لگائے جا رہے ہیں اور ابتک دیے گئے اہداف کے مطابق ضلع پاکپتن میں 2 لاکھ پو دے لگائے جا چکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں