218

ساہیوال: شہر بھر میں بھکاریوں کی بھر مار، بچوں سے بھی بھیک منگوائی جا نے لگی، انتظامیہ خاموش تماشائی.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)شہر بھر میں بھکاریوں کی بھر مار،بچوں سے بھی بھیک منگوائی جا نے لگی،انتظامیہ خاموش تماشائی،شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔شہر بھر میں بھکاریوں کی بھر مار ہے ۔ٹریفک سگنلز ودیگر اہم چوکوں میں بھکاریوں کے ٹولوں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔اہم شاہراؤں و بازاروں میں بچوں سے بھی بھیک منگوائی جا نے لگی۔ چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلے عام خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔شہریوں کے مطابق ٹریفک سگنلز پرگاڑیوں کے رکتے ہی بھکاریوں کی لائنیں لگ جاتی ہیں۔ان سے جان چھڑانا مشکل ہو جاتا ہے۔اگر کسی بھکاری کو پیسے نہ دئیے جائیں تو بحث پر اتر آتے۔بعض اوقات تو بھکاری چلتی گاڑیوں کے سامنے بھی آجاتے ہیں اور گاڑی رکوا کر مانگنا شروع کر دیتے ہیں جو حادثے کاسبب بن سکتے ہیں۔دوسری جانب بھکاری عورتیں و بچے گھروں میں گھس کر وارداتیں بھی کر چکے ہیں بھکاری خواتین گھر میں موجود افراد کو باتوں میں لگاتی ہیں اور گھر کا صفایا کر جاتی ہیں۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں