212

پاکپتن: نیوزی لینڈ مسجد پر حملہ اسلام پر حملہ ہے. راو اسلام اشرفی.

پاکپتن (خرم شہزاد سے) ہمدرد انجمن سیل گاؤں کے جنرل سیکرٹری و دارلکفالت (یتیم خانہ ) کے مہتمم راؤ اسلام شریفی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ مسجد پر حملہ اسلام پر حملہ ہے، واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں ہمدرد انجمن کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور بربریت کا یہ اتنا بڑا واقعہ ہے کہ مذمت کیلئے الفاظ ملنا مشکل ہے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں پاکستان ہمیشہ کہا ہے کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہے ہماری دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ شہداء کے لواحقین اور پوری امت مسلمہ کو اس بربریت پر صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مساجد کو تحفظ فراہم کیا جائے، دہشت گردوں کو نشانہ تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں