223

ساہیوال: اون الحسن غازی سرزمین ساہیوال کے لئے ایک ادبی سرمایہ ہیں. قسور مبارک بٹ

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) پنجاب لوک لہر ساہیوال کے زیر اہتمام اردو اور پنجابی زبانوں کے معروف محقق نقاد کہانی کار اور شاعر سید اون ا لحسن غازی کے ساتھ ایک شام منائی گئی جو معروف علمی و مذہبی خانوادے شیخوشریف سے تعلق رکھتے ہیں۔ تقریب کی صدارت پنجاب لوک لہر کے مرکزی صدر قسور مبارک بٹ نے کی جب کہ نظامت کے فرائض پروفیسر عاصم اسلم نے سر انجام دیئے۔ محرک گفتگو اللہ یار ثاقب نے کہا کہ اون الحسن غازی سر زمین ساہیوال کے اس قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں جو کئی عشروں سے اردو اور پنجابی زبان و ادب کی خدمت کر رہے ہیں۔ ناصر شہزاد، مراتب اختر اور سید افضال حسین گیلانی نے بھی ادب کی آبیاری کے لئے نمایاں خدمات سر انجام دے کر اپنی علیحدہ شناخت قائم کی ہے۔ صدر محفل قسور مبارک بٹ نے اون الحسن غازی کی ادبی خدمات کو سراہا اور انہیں سر زمین ساہیوال کے لئے ایک ادبی سرمایہ قرار دیا۔ تقریب کے آخر میں مہمان خاص سید اون الحسن غازی نے اپنے کلام سے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں