246

ساہیوال: کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس کے طلبا و طالبات نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون عطیہ کیا.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس کے طلبا و طالبات نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون عطیہ کرنے کے لیے کیمپ لگایا۔ کیمپ میں طلبا و طالبات، فکیلٹی اور سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خون کا عطیہ دیا۔ کیمپ کا اہتمام کامسیٹیس ہیلتھ اویرنیس اینڈ بلڈ ڈونر سوسائٹی اور علی زیب فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ کیمپ کا افتتاح کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خون عطیہ کرنے کے لیے آگاہی کی ضرورت ہے جو نوجوان نسل کو اس طرح کے کیمپ لگا کر مہیا کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کیمپ سے مخلوقِ خدا کی خدمت تو ہوتی ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اچھائی کا پیغام بھی فروغ پاتا ہے۔ ڈپٹی رجسٹرار صفدر علی نے بتایا کہ اس کیمپ کا بنیادی مقصد تھیلیسیمیا کے بچوں کو خون کی فراہمی ہے جو ابھی علی زیب فاؤنڈیشن میں زیرِ علاج ہیں۔ ایڈمن ایڈمنسٹریٹر علی زیب فاؤنڈیشن محمد نفیس نے سی یو آئی، ساہیوال کیمپس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ کیمپ کی بدولت چند گھنٹوں میں 83 خون کے عطیات حاصل کیے گئے ہیں جو کہ تھیلیسیمیا کے بچوں کو نئی زندگی بخشے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں