407

ساہیوال: پیپلز پارٹی پنجاب میں بہت جلد کم بیک کرے گی.ملک عثمان سلیم

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) پی ٹی آئی کی ناکام حکومت کے بعد عوام کے پاس واحد آپشن پاکستان پیپلز پارٹی ہے پیپلز پارٹی پنجاب میں بہت جلد کم بیک کرے گی ۔پنجاب میں پارٹی کی ری آرگنا ئزیشن میں کارکنوں کی رائے کو مقدم جانا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک عثمان سلیم اور ممبر ایگزیکٹو کمیٹی رانا عرفان احمد نے پارٹی کے سابق ضلعی عہدیداران سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس مو قع پر پیپلز پارٹی کے سابق ڈویژنل صدر یوتھ پیپلز یوتھ طاہر عبا س سندھو،سابق ڈویژنل سینئر نائب صدر چو ہدری واحد غفور جٹ ،مد ثر نجیب سینئر نائب صدر سٹی ساہیوال ،محمد افتخار الحسن،ملک طارق سلطان ،راناحافظ عمران اور ضلعی صدر زکی چو ہدری بھی موجود تھے جنہوں نے پارٹی ری آرگنائزیشن کے سلسلہ میں اپنے تحفظات اور تجاویز سے آگاہ کیا ۔ملک عثمان سلیم نے کہا کہ چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھٹوکے وژن کے مطابق 20مارچ تک یونین کونسل کی سطح تک ری آرگنا زیشن مکمل ہوجائے گی اور اس سلسلہ میں تنظیم نہیں فعال تنظیم ہمارا مطمع نظر ہوگا ۔انہوں نے کہا حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور مسائل کی بھٹی میں دھکیل دیا ہے ۔عوامی مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے اب عوام کے پاس صرف ایک ہی آپشن ہے وہ پیپلز پارٹی ہے ۔پیپلز پارٹی پنجاب میں بہت جلد کم بیک کرے گی حکمران اپنے آقاؤں کی شہہ پر پیپلز پارٹی کے خلاف بھونڈے تماشے کر رہے ہیں جس میں انہیں ناکامی ہوگی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج لاہور جیل میں میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات دو راہنماؤں کے درمیان خیر سگالی کی ملاقات ہے اس کا موجودہ سیاست سے تعلق نہیں ہے۔پیپلز پارٹی ساہیوال کے کارکنان نے ملک عثمان سلیم ،رانا عرفان احمد اور محمد زکی چو ہدری کی موجودگی میں بھر پور احتجاج کیا کہ ساہیوال شہر کی غیر فعال تنظیم کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور پارٹی کے فعال اور نوجوان کارکنوں کو سٹی ساہیوال کی تنظیم کے عہدیدار بنایا جائے۔اس مو قع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب ملک عثمان سلیم نے یقین دہانی کرائی کہ غیر فعال عہدیداروں کو 20مارچ سے پہلے فارغ کر دیا جائے گا اور جو کارکنان پارٹی میں فعال کردار ادا کر نا چا ہتے ہیں انہیں عہدوں سے نوازا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں