243

چیچہ وطنی: کم عمر رکشہ ڈرائیورحادثات کا موجب بننے لگے. انتظامیہ خاموش.

چیچہ وطنی(میاں رضوان انور) کم عمر رکشہ ڈرائیور حادثات کا موجب بننے لگے، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی. سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں بالخصوص بچوں کے پاس نہ تو ڈرائیورنگ لائسنس ہے اور نہ ہی تجربہ۔ کم عمر رکشہ ڈرائیور رکشہ پر مختلف قسم کے کاروبار بھی کررہے ہیں۔ روزانہ سینکڑوں افراد۔ معصوم بچے، بوڑھے اور نوجوان ان کم عمر رکشہ ڈرائیورز کی بے حسی کا نشانہ بنتے ہیں۔ شہر بھر میں رکشہ ڈرائیورز اپنی کم عمری اور ناتجربہ کاری کے باعث دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال کررکھتے ہیں۔ ٹریفک پولیس اور تحصيل انتظاميہ کے متعلقہ اہلکاروں نے رکشہ ڈرائیورز سے لائسنس چیک کرنے کی بھی زحمت گوارہ نہیں کی۔ ٹریفک پولیس اور متعلقہ ادارے نوٹس لیں تاکہ کسی بڑے سانحہ سے بچا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں