400

اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی پہلے سے کم ہوئی لیکن خطرہ برقرار ہے، وزیراعظم.

اسلام آباد (حکیم طارق شاد سے) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشید گی پہلے سے کم ہوئی لیکن خطرہ اب بھی برقرار ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کامشترکہ اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے کہا کہ بروقت اور درست فیصلوں سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا، دونوں ممالک میں کشیدگی پہلے سے کم ہوئی لیکن خطرہ اب بھی برقرار ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی پر اٹھائے گئے اقدامات پر اراکین کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ عالمی دباؤ کے پیش نظر نہیں کیا جا رہا، دنیا پر واضح کر چکے ہیں کہ وہ فیصلہ کریں گے جو ملکی مفاد میں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں