260

پاکپتن: علم سے لگاؤ رکھنے والے معاشرے ہی ترقی کی منازل حا صل کرتے ہیں. جاوید اقبال بابر، سی ای اوایجوکیشن.

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے) علم زندگی کی علامت اور روشنی فراہم کرنے کا راستہ ہے علم اور کتاب سے دوستی ہمیں حیات جادواں بخشتی ہے علم والے اور بے علم مساوی نہیں ہو سکتے علم سے لگاؤ رکھنے والے معاشرے ہی ترقی کی منازل حا صل کرتے ہیں جن قوموں نے ترقی کی ان کی بنیاد صرف اور صرف تعلیم ہے معاشروں کی برابری میں معتبر مقام حاصل کرنے کا زریعہ علم ہے ہمیں ریسرچ کو مفید اور فائدہ مند بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ طالبعلموں اور مہارت حاصل کرنیوالے طلباء طالبات کی رہنمائی کرنا ہے طلباء طالبات کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے موثرا اقدام کریں اوراس مقصد کے حصول کیلئے مشترکہ طور پر کاو شیں کریں اور طلباء و طالبات کی استعداد کار میں اضافہ کریں. ہمیں طلباء و طالبات کو ریسرچ کی طرف لیکر آنا ہوگا تاکہ وہ بہتر انداز میں ملک و قوم کی خدمت کر سکیں ان خیالات کا اظہار چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی جاوید اقبال بابر نے ضلعی ریویو کمیٹی ایجو کیشن کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی او سیکنڈری رانا شبیر حسین، ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین، ڈی او ایلمنٹری رائے نذر محمد، ڈپٹی ڈی او ایلمنٹری طارق انجم چوہدری، ڈپٹی ڈی او زنانہ اے ای اوز ہیڈ معلم / ہیڈ معلمات سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی اجلاس کو، ایجو کیشن افسران کی کارکردگی تعلیمی اداروں کی صورتحال اور ان میں نایاب سہولیات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی جاوید اقبال بابرنے ایجو کیشن افسران، تعلیمی اداروں کے ہیڈ معلم / معلمات کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں ہدایات جاری کیں اور کارکردگی کے عمل کو بہتر بنانے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ طلبا ، طالبات کو سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی قسم کی کو تاہی اور لاپرواہی نہ برتی جائے، تمام اداروں کے افسران باہمی کو ارڈینشین کے ساتھ اقدامات کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں