260

کراچی: کراچی کو سرسبزاور آلودگی سے بچانے کے لیے ہم سب کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا۔ اعجاز مغل ڈی ایس پی، قائد آباد.

کراچی(محمد یوسف سے) ڈی ایس پی قائد آباد اعجاز مغل سے گذشتہ روز فراز خان نائب صد رمیک پاکستان گرین کراچی کی ملاقات ہوئی۔ جس میں انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے اور کراچی میں ہمارے مشن کا ساتھ دیں گے اس وعدہ کی پاسداری میں ڈی ایس پی قائد آباد اعجاز مغل نے آج ٹیم میک پاکستان گرین کراچی کے نائب صدر فراز خان کے ساتھ پودے لگا کر شجرکاری میں باقاعدہ حصہ لیا۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈی ایس پی اعجاز مغل کا کہنا ہے کہ کراچی کو درختوں کی اشد ضرورت ہے اور کراچی کو سرسبزاور آلودگی سے بچانے کے لیے ہم سب کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا۔ فراز خان نائب صدر نے کہا کہ میک پاکستان گرین پاکستان کو سرسبز بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے اور محنت ولگن سے پاکستان کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں