230

پاکپتن: عمران خاں کا انڈیا بار ے موقف قوم کی آواز ہے. رخسانہ منظور بھٹی.

پاکپتن(افتخار بھٹی سے)عمران خاں کا انڈیا بار ے موقف قوم کی آواز ہے پاکستان کی عوام وزیر اعظم عمران خاں کے ساتھ ہے اور انکے ہر فیصلے کی تائید کرتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی صدر رخسانہ منظور بھٹی نے شعبہ خواتین کی کارکنان اور عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن کی حمایت کرتے ہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں،سعودی عرب سے اقتصادی روابط اور اخوت کے رشتے میں بندھے تعلقات ہیں وزیراعظم کاوژن ہے پاکستان کوترقی یافتہ بنانا ہے، وزیر اعظم چاہتے ہیں سعودی عرب سے تعلقات تزویراتی شراکت داری میں بدل دیں ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ پلوامہ بم دھماکہ میں پاکستان کا کوئی تعلق نہیں یہ حملہ بھارت کی اپنی کرتوتوں کا نتیجہ ہے اوربھارت کا داخلی معاملہ ہے بھارت نے اگر کوئی مہم جوئی کی تو پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ انڈین کو ناکوں چنے چبا دے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں