268

پاکپتن: پنجابی زبان اب تعلیمی سلیبس کا حصہ ہوگی، شکریہ پروین ملک . قسور مبارک بٹ کی پریس کلب میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) پرائمری جماعت تک پنجابی زبان منظور کروانے پرسیکرٹری پاکستان پنجابی ادبی بورڈ پروین ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی کاشوں سے پنجاب کو انکا اصل حق مل گیا ان خیالات کا اظہار پنجاب لوک لہر کے صدر قسور مبارک بٹ نے پریس کلب پاکپتن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سانجھ لوک لہر کے صدر محمد مسعود خالد مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ جہانگیر قمر، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، پروفیسرماجد غفور، پروفیسر عمرگڈو بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری پاکستان پنجابی ادبی بورڈ پروین ملک کی جانب سے ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی کہ پنجابی زبان کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا کہ پرائمری جماعت تک پنجابی زبان کو نصاب کا حصہ بنایا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں