266

پاکپتن: کشمیر ہے ہی پاکستان جس پر دشمن قابض ہے. تحریک آزاد جموں کشہمیر موومنٹ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے مقررین کا خطاب.

پاکپتن (بیورورپورٹ) آزاد جموں کشمیر موومنٹ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت تحریک آزاد جموں کشمیر کے صوبائی امیر عبداللہ احمد ضلعی امیر اقبال سلفی تحصیل امیر طلحہ ایوبی سرپرست اعلیٰ جماعۃ الدعوہ حاجی محمد اشرف نے کی احتجاجی ریلی نگینہ چوک سے شروع ہوئی اور کالج روڑ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پاکپتن میں اختتام پذیر ہوئی احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے تحریک آزاد جموں کشمیر کے صوبائی امیر عبداللہ احمد، ضلعی امیر اقبال سلفی تحصیل امیر طلحہ ایوبی سرپرست اعلیٰ جماعۃ الدعوہ حاجی محمد اشرف،پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ پریس کلب پاکپتن کے صدر وقافرید جگنو انجمن فلاح مریضاں کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی پاکستان تحریک انصاف علما ونگ کے رہنما مفتی عثمان ، نائب پی ٹی آئی وجاہت شاہ رہنما تحریک حرمت رسول مولانا حبیب الرحمن جمعیت علما اسلام طلحہ ایوب حیدری نے خطاب کرتے کہا کہ کشمیریوں کو ہر دور میں طاقت سے دبانے کی کوشش کی گئی کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں نے کرنا ہے دنیا بھر کے انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کو کشمیر میں مظالم نظر نہیں آ رہے12اگست 1948اور5فروری 1949میں سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں پر اقوام متحدہ عمل درآمد کروائے جموں کشمیر میں انڈیا کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے کشمیریوں کو سرعام شہید کیا جا رہا ہے مرد و خواتین اور بچوں کو اپاہج بنایا جا رہا ہے عورتوں کی بے حرمتی اور بچوں پر وحشیانہ تشدد کیا جا رہا ہے زندہ انسانوں پر کیمیکل ہتھیا روں سے حملے کئے جا رہے ہیں عوامی ورکرز پارٹی کے ضلعی صدر رانا اورنگ زیب عالمگیرنے کہا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے ٹھیکیدار بھارت کا اصلی چہرہ عالمی سطح پر جان بوجھ کر چھپایا جا رہا شرکاء ریلی نے پلے کارڈ و بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کشمیر کے نعرے درج تھے. ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر معاشرتی، جغرافیائی، معاشی، ثقافتی، مذہبی اور قانونی ہر اعتبار سے ہے ہی پاکستان بس ہماری شاہ رگ پر دشمن قابض ہے اسے اس کے تسلط سے آزاد کروانا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں