338

پاکپتن: 13 ایس پی کے قریب موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے ٹرک کو حادثہ تین افراد ہلاک گیارہ زخمی. احمد کمال ڈپٹی کمشنر نے DHQہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی.

پاکپتن(مقبول احمد سے) ٹرک موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے سڑک پر کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گیا تین افراد موقع پر جاں بحق گیارہ افراد شدید زخمی۔ ریسکیو زرائع کے مطابق اوکاڑہ کے رہائشی نذیر اور عمران پاکپتن میں جمعہ بازار لگانے کے لیے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آرہے تھے کہ دیپالپور روڈ گاوں 13ایس پی کے قریب موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے سامان سے لدا ٹرک سڑک پر کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گیا، جس کے باعث نوجوان جہانگیر، ذیشان ولد قیوم اور منیر تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے. جبکہ ناظم عمران نذیر وغیرہ گیارہ افراد شدید زخمی ہو گئے جنکو تشویش ناک حالت کے باعث ریسکیو کے عملہ نے ہسپتال منتقل کردیا، ہسپتال زرائع کے مطابق پانچ افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک بیان کی جارہی ہے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان ہسپتال پہنچ گے جہنوں نے ایمرجنسی نافظ کرنے کے احکامات جاری کردیئے جس پر ہسپتال انتظامیہ نے تمام سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو طلب کرلیا ہے. تین افراد کو تشویش ناک حالت کے باعث ساہیوال ریفر کردیا گیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں