244

اسلام آباد: ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن جواب دینا مجبوری وزیر اعظم عمران خان کا خطاب.

اسلام آباد (حکیم طارق شاد سے) ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن جواب دینا مجبوری ہے وزیر اعظم عمران خان کاخطاب. وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل سے جو صورتحال بنی ہوئی ہے چاہتا تھا کہ قوم کو اعتماد میں لوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پلوامہ حملے کے بعد بھارت کو ہر قسم کی تحقیقات کی پیشکش کی، پلوامہ حملے میں جو ہلاکتیں ہوئیں اس پر علم ہے کہ ان کے لواحقین کو تکلیف پہنچی ہوگی کیونکہ ہمارے ہاں 10 سال میں 70 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے۔ عمران خان کا کہنا تھا ہم نے سیدھی پیشکش کی کہ پاکستان کسی بھی طرح کی تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے، یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں کہ ہماری زمین استعمال کی جائے، ہمیں تحقیقات میں کوئی مسئلہ نہیں تھا، ہم تیار تھے لیکن مجھے خدشہ تھا کہ اس کے باوجود بھارت نے کوئی ایکشن کرنا ہے، اسی لیے کہا تھا کہ جواب دینا ہماری مجبوری ہوگی کیونکہ کوئی بھی خود مختار ملک کسی کو اپنے ملک میں آکر کارروائی کی اجازت نہیں دیتا اور پھر وہ خود ہی منصف بن کر فیصلہ بھی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں