260

ساہیوال: اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن سے سیلز آفیسر کا کیڈر ختم کرنا قبول نہیں۔ احتجاجی تحریک سے چوہدری صدیق اکبر کا خطاب۔

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن سے سیل آفیسر کا کیڈ ر ختم کرنے کے خلاف دفاتر پر تالہ بندی ہڑتال اور احتجاج۔ ایسے ظالمانہ فیصلہ سے دو لاکھ افراد بےروزگار ہو جائیں گے ادارے کو پرائیویٹائز کرنے کی سازش قبول نہیں مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج اور ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ مارکیٹنگ ہیڈ اظہر حسین نے مذکورہ ادارے سے سیلز آفیسرز کا کیڈر ختم کرکے دو لاکھ افراد کو بیروزگار کرنے کی سازش کی ہےجسے ہرگز قبول نہیں کریں گے صدر ایریا مینیجر ساہیوال زون چوہدری صدیق اکبر صدر فیلڈورکر عمر فاروق مذکورہ ادارے نے گزشتہ سال تقریبا 58 ارب روپے سالانہ منافع کمایا ہے سابقہ حکومتیں بھی پرائیویٹائز کرنے کی کوشش کرتی رہی لیکن ناکامی ہوئی مقررین نے کہا کہ مذکورہ فیصلے سے دو لاکھ افراد بے روزگار اور ان کے خاندانوں کا معاشی قتل ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ ہے کہ سیلز آفیسرکا کیڈر ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے اور اربوں روپے سالانہ منافع دینے والے ادارے کو پرائیویٹائز کرنے کی سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں