230

ساہیوال: ہاکی ٹرائل کیلئے ساہیوال کے سکول وکالجز کی 65طالبات نے حصہ لیااور30کو سلیکٹ کیاگیا ہے. سمعیہ عباس.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ہاکی گراؤنڈ ساہیوال میں سمعیہ عباس وویمن ہاکی اکیڈمی کے فائنل ٹرائل کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا گیاجس میں ڈائریکٹر سمعیہ عباس ‘چیئرمین جمنازیم چوہدری محمد عثمان‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر قیوم جٹ‘پیر سید طمطراق محاسن شاہی ‘پیر احسان الحق ادریس سمیت معززین شہر نے شرکت کی۔اس موقع پرچوہدری محمد عثمان نے اکیڈمی کو مزید فعال بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور وزیر سپورٹس رائے تیمور بھٹی کے خواتین کی کھیلوں کی ترویج کے اقدام کو سراہا،اس موقع پر ڈائریکٹر اکیڈمی انٹرنیشنل ہائی پلیئر مس سمعیہ عباس نے بتایاکہ ہاکی ٹرائل کیلئے ساہیوال کے سکول وکالجز کی 65طالبات نے حصہ لیااور30کو سلیکٹ کیاگیا ہے ۔پیر سید طمطراق محاسن شاہی ساہیوال میں پہلی مرتبہ بچیوں کیلئے قومی کھیل کی ترویج اوراکیڈمی کے قیام کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ بچیوں کیلئے کھیلوں کی مثبت سرگرمیاں بہت ضروری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں