228

اسلام آباد: پاک فضائیہ کا چھکا، بھارتی طیارے مارگرائے ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن گرفتار، انڈیا کی تصدیق.

اسلام آباد ( حکیم طارق شاد سے) بھارتی ائیرفورس کے دو طیاروں نے آج صبح لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے دو بھارتی جنگی طیارے مارے گرائے ایک جہاز کا ملبہ بارڈر کے اس پار جب کہ ایک جہاز کا ملبہ پاکستان حدودو میں گرا جس کے ایک پائلٹ کو پاک فوج نے گرفتار کرلیا ہے. بھارتی فوج کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں اس بات کا اعتراف بھی کرلیا ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق ونگ کمانڈر ابھی نندن نے مگ21 طیارہ پر اڑان بھری لیکن وہ ابھی تک واپس نہیں لوٹا۔ یاد رہے کہ ابھی نندن بھارت کے ایک ریٹائرڈ ائیرمارشل کا بیٹا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں