257

پاکپتن: ٹریفک پولیس نے اندھیر نگری مچادی. چالان کا کہہ کر دیہاتی زائرین سے پیسے اینٹھنے کا سلسلہ جاری.

پاکپتن (سعید چشتی سے) ٹریفک پولیس نے پاکپتن میں اندھیر نگری مچادی. دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر آنے والے دیہاتی زائرین سے پیسے بٹورنے کا عمل شروع کردیا. دربار شریف پر حاضری دینے یا نماز جمعہ پڑھنے کے لئے آتے والے زائرین سے ٹریفک پولیس اہلکار چالان کا کہہ کر پیسے اینٹھ لیتے ہیں. ٹریفک پولیس کا یہ دھندہ سالہا سال سے جاری ہے. جس کی سرپرستی مبینہ طور پر انسپیکٹر رانا رستم کررہا ہے. عوامی وسماجی حلقوں نے راشی انسپکٹر کی ضلع بدری کا مطالبہ کر دیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں