241

اسلام آباد: مدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر قرار دینا حقائق کے منافی ہے. فواد چودھری.

اسلام آباد (راجہ سجاد سے) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر قراردینا حقائق کے منافی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمدکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چودھری فواد نے کہا کہ بہاولپور میں ایک مدرسے کا انتظام پنجاب حکومت کے حوالے کیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کا مدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر قرار دینا حقائق پر مبنی نہ ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب حکومت میڈیا کے نمائندوں کو مدرسے میں لے کر جائے گی‘ میڈیا نمائندگان خود حقائق کا مشاہدہ کرسکیں گے‘ مدرسے میں700 کے قریب طالب علم زیرتعلیم ہیں‘ تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے. مدرسے کا کشمیر میں ہونے والی کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں