237

ساہیوال: مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر کلچرل ریلی.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر ساہیوال میں ایک کلچرل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کے منتظمین میں پنجاب لوک سجاگ، ساہیوال آرٹس کونسل، کامسیٹس یونیورسٹی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال شامل تھے۔ ریلی صدر چوک سے شروع ہو کر جناح چوک پر ختم ہوئی۔ ریلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹری راؤ نذر فرید نے کہاکہ تمام صوبوں کو اپنی صوبائی شناخت کو محفوظ کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر زکی چوہدری نے کہاکہ تمام صوبائی زبانوں کو اردو کی طرح قومی زبان کا درجہ دیا جانا چاہیئے۔ گوسپل مشن کے مذہبی رہنما ابراہم ڈینیئل نے کہاکہ کلچرل حقوق کو محفوظ کرنے کی ذمہ داری ریاست کے سر عائد ہوتی ہے کیونکہ ان کاشمار بنیادی حقوق میں ہوتا ہے۔ ریلی سے اپنے خطاب کے دوران شفیق بٹ نے کہا کہ ہم سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بچوں کو پرائمری تک کی تعلیم ان کی مادرزی زبان میں دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں