267

چیچہ وطنی: علاقے کو جرائم سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیع ہے. ملازم حسین ڈی ایس پی.

چیچہ وطنی(میاں رضوان انور سے)علاقے کو جرائم سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے مجرموں کے لئے کوئی جائے امان نہیں ڈاکؤں چوروں لٹیروں اور منشیات فروشوں سے علاقے کو صاف کرکے ہی دم لیں گے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی چیچہ وطنی ملازم حسین نے سنیئر صحافی مقصود احمد سندھو ۰میاں رضوان انور چیئرمین چیچہ وطنی پریس گروپ اور میاں ارشد رحمانی کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں کیا جس میں تحصیل بھر میں کرائم کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈی ایس پی ملازم حسین نےمذید کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور چیچہ وطنی کو منشیات اور جرائم سے پاک کرکے ہی سکھ کا سانس لوں گا چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جس کی وجہ سے ان میں واضح طور پر کمی آئی ہے انہوں نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام جرائم کو کم کرنے کیلیے ہمارے ساتھ تعاون کریں کسی بھی جگہ کرائم یا منشیات فروشی یا کوئی دیگر کرائم دیکھیں تو فوراً ہمیں اطلاع دیں ہم بروقت کاروائی کریں گےقیام امن کے لئے عوام اور پولیس کا تعاون بہت ضروری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں