226

چیچہ وطنی: گھر میں گھس کر زیادتی کی کوشش، تھانہ کسووال 14ویں روز ایف آئی آر درج. پی ٹی آئی راہنما حاجی نواز نوشہروی اپنی ہی پارٹی قائدین پر برس پڑے.

چیچہ وطنی ( میاں رضوان انور سے) تھانہ کسووال پولیس نے گھر میں داخل ہوکر زیادتی کوشش کرنے والے ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف 14 ویں روز ایف آئی آر درج کرلی. مدعیہ مقدمہ اور اہل دیہہ 103 بارہ ایل مطمئن نہ ہوئے پولیس نے زیر دفعہ354ت پ مقدمہ درج کیا جب کہ ملزمان نے ڈی ایس پی چیچہ وطنی کے روبرو گھر میں داخل ہونے کا اعتراف کیا تھا. پی ٹی آئی کے رہنما حاجی احمد نواز نوشھروی اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں پر برس پڑے. پی ٹی آئی رہنما بھی نون لیگ کی ڈگر پر چل رہے ہیں. عورت کے ساتھ ظلم ہوا لیکن پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اور پولیس تھانہ کسووال بااثر ملزمان کو بچانے کے لئے اکٹھے ہو گئے انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے حاجی ملک ا حمد نواز نوشھروی کا دو ٹوک اعلان.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں