263

ساہیوال: زندہ اقوام اپنی ثقافت اور زبان پر فخر کرتی ہیں. مزمان وٹو، ڈپٹی کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا کہ زندہ اقوام اپنی ثقافت اور زبان پر فخر کرتی ہیں، مادری زبان ہماری روح اور زندگی سے جڑی ہے جسے نظر انداز کرنا نا ممکن ہے ،ہمیں اپنی پنجابی زبان کی ترویج اور فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام کرناچاہیے۔پنجاب ایک عظیم اور قدیم ثقافت کا امین ہے جو ہمارے لیے فخر کا باعث ہے۔یہ بات انہوں نے ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ماں بولی دیہاڑ کے عالمی دن کے حوالے سے ہونے والے ماں بولی میلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس پروگرام کے انعقاد میں پنجاب لوک سجاگ ،کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال،گورنمنٹ کالج ساہیوال اور الولی اینڈ کو نے خصوصی تعاون کیا۔تقریب میں مئیر ساہیوال سردار اسد خان بلوچ ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل ناصر ،رہنماپی ٹی آئی میاں بابر صغیر ، چیئر مین بورڈڈاکٹر ذوالفقار علی ثاقب ،سابق ڈائریکٹر کالجزقاضی عبدالناصر ،چوہدری ظفر اشرف،جواد چوہدری ممبر ایڈوائزری کونسل اور سیکرٹری ساہیوال کلب میاں انجم حبیب کے علاوہ مختلف سماجی و ثقافتی تنظیموں کے عہدیداروں اور ممبران نے بھی شرکت کی۔ریاض خان کی کمپیئرنگ نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔اس ثقافتی میلہ کے لیے اسپیشل سیٹ تیار کیا گیا جس سے پنجابی ثقافت نمایاں طور پر جھلک رہی تھی۔ تقریب میں ہڑپائی رقص،راوی جھومر ،سمی ، پنجابی بھنگڑا،لوک گیتوں اور ملکہ ترنم نور جہاں کے گانوں نے ماحول کو خوشگوار اورپررونق بنا دیا۔لوگوں کی کثیر تعداد نے آرٹس کونسل کی اس کاوش کو خوب سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں