263

ساہیوال: ٹریفک وارڈنز ایمانداری وفرض شناسی کواپنا شعاربنائیں۔ پیر ریاض احمد، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے کہاہے کہ ٹریفک وارڈنز ایمانداری وفرض شناسی کواپنا شعاربنائیں۔ڈیوٹی میں غفلت ولاپرواہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفترمیں ٹریفک سٹاف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ڈی پی اوساہیوال کیپٹن ریٹائرڈمحمد علی ضیاء کے وژن کی روشنی میں دوستانہ ماحول کو بڑھاوادینے کیلئے کمیونٹی پالیسنگ کی جارہی ہے۔ ٹریفک سٹاف صاف ستھرے یونیفارم میں شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آئے۔ ٹریفک کی روانی بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔ خاص کر سکول اور دفاتر کے اوقات میں رش والے مقام پر ٹریفک وارڈنز تندہی وجانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں پر کسی بھی قسم کی ناجائز پارکنگ نا قابل برداشت ہے۔خلاف وزری کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اورعوامی شکایات کا بر وقت ازالہ کیاجائے۔ اس موقع پر انچارج لائسنس برانچ محمد مختارجوئیہ، انچارج ٹریفک ایجوکیشن حمادبھلر، ریڈرمحسن لودھی ودیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں