287

پاکپتن: ہومیوپیتھک ڈاکٹر عبدالغفار زاہد کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہوپائے گا. ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی.

پاکپتن(ڈاکٹر اظہر حسین سے) معروف ہومیوپیتھک ڈاکٹروسماجی کارکن سرپرست پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن عبدالغفار ذاہد کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو پائے گا ان خیالات کا اظہار بانی پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے عبدالغفار زاہد کی وفات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالغفار زاہد نا صرف ہماری ایسوسی ایشن وہومیوپتھک کمیونٹی بلکہ شہر فرید کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھے. انہوں نے ایک لممبے عرصہ تک بطور ہومیوپیتھک میڈیکل آفیسر خدمات سرانجام دینے کے ساتھ نوجوان ہومیوپیتھس کو اپنے علم اور تجربہ سے بہرہ مند کیا. وہ ایک نامور سماجی کارکن تھے انہوں نے ہمارے ساتھ انجمن فلاح مریضاں، ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن میں بے مثال کام کیا اور دکھی انسانیت کی دل کھول کر خدمت کی. وہ درویش منش فرشتہ صفت انسان تھے. ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں اعلی‌مقام عطا کرے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے. پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن بہت جلد ان کی خدمات کو یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرے گی.مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ، سرپرست اعلیٰ پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد امین ظفر، سرپرست ہومیوپیتھک ڈاکٹر ظفر اقبال، ہومیوپیتھی ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری، صدر ہومیوپیتھک ڈاکٹر میاں غلام مرتضیٰ، سینئرنائب صدر احمد شیر کانجو، جنرل سیکرٹری حافظ عبدالمصطفیٰ، پرنسپل پاکپتن ہومیوپیتھک میڈیکل کالج ریاض محمود جوئیہ، پرنسپل العزیز ہومیوپیتھک میڈیکل کالج لیاقت علی، ہومیوپیتھک ڈاکٹر واجد علی، ہومیوپیتھک ڈاکٹرجمیل کمبوہ، ہومیوپیتھک ڈاکٹرمحمد سلیم کمبوہ، ہومیوپیتھک ڈاکٹرغلام علی، ہومیوپیتھک ڈاکٹرذاہد مرتضٰی چشتی، ہومیوپیتھک ڈاکٹررانا شوکت علی اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر اظہر حسین، ہومیوپیتھک ڈاکٹراطہر محمود اورہومیوپیتھک ڈاکٹرامجد حسین نے اپنے الگ الگ پیغامات میں ڈاکٹر عبدالغفارذاہد کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور ان کی رحلت پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں