231

اسلام آباد: کے پی کے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری، وزیر اعلٰی کے شکوہ پر وزیر اعظم کے نوٹس کے بعد چیئر مین نیب نے نوٹس لے لیا.

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چئیرمین نیب جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبدالصمد کو 18 فروری کو اسلام آباد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالصمد کو ریکارڈ اور مبینہ الزامات کی تفصیلات سمیت پیش کیا جائے۔ اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب ڈاکٹر عبدالصمد کی قومی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جب کہ ان کی عزت نفس کو یقینی بنایا جائے اور آئین و قانون کے مطابق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔ نیب نے گزشتہ روز ڈاکٹر عبدالصمد کو گرفتار کیا جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے شکوہ تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کی شکایت پر ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری کا نوٹس لیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں