251

پاکپتن: DHQہسپتال ایمرجنسی میں کتا کاٹنے کی ویکسین غائب، غریب مریض پریشان.

پاکپتن(نامہ نگار)ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں کتا کاٹنے کی ویکسین نایاب،محنت کش کے چار سالہ بیٹے کوکتے نے کاٹا تو ایمرجنسی میں ویکسین نہ ملی،ڈاکٹرز نے پرائیویٹ ویکسین خریدنے کا مشورہ دیا۔محنت کش معصوم بچے کو اٹھائے احتجاجا ڈی سی آفیس پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں شاہ کھگہ کے رہائشی نادر علی کا چار سالہ بیٹا ثاقب علی گلی میں کھیل رہا تھا جس کے نازک اعضاء پر کتے نے کاٹ لیا۔محنت کش اپنے بیٹے کے علاج کیلیے خون میں لت پت ڈی ایچ کیو ہسپتال آیا تو ایمرجنسی میں کتا کاٹنے کی ویکسین نہ مل سکی،ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز نے پرائیویٹ ویکسین خریدنے کا مشورہ دیا۔محنت کش اپنے بیٹے کو لے کر احتجاجا ڈی سی آفس پہنچ گیا اور ڈی سی پاکپتن کو کاروائی کیلیے تحریری درخواست جمع کروا دی۔ڈی سی پاکپتن کی ہدایت کے باوجود محنت کش کو ویکسین نہ مل سکی۔محنت کش نادر علی کا کہنا ہے کہ میں چار سو روپے کماتا ہوں،میڈیکل سٹورز پر کتے کے کاٹنے کی ویکسین دو ہزار روپے میں ملتی ہے،میں کیسے ویکسین خریدوں،حکومت پاکپتن میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی حالت زار پر نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں