248

ساہیوال: پولیس کی اعلیٰ کارکردگی، متعدد گینگز کر گرفتار کرکے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا.ڈی پی او محمد علی ضیاء کی شاباش.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) پولیس سٹی سرکل اور صدر سرکل ساہیوال نے سرقہ بالجبر ،سرقہ وہیکلز،نقب زنی،رہزانی،تالا توڑے،لڑکیاں اغواء ،وہیکل چھیننے، سرقہ مویشیاں اور اغواء کی وارداتیں کرنے متعدد بدنام زمانہ گینگز1۔ظہیر عرف ظہیری گینگ تھانہ فتح شیر2۔زوار احمد سگلہ گینگ تھانہ فرید ٹاؤن3۔غلام مرتضی عرف مرتی گینگ تھانہ فرید ٹاؤن4۔جمشید عرف وقاصی گینگ تھانہ فرید ٹاؤن5۔افتخارعرف خاری گینگ تھانہ فرید ٹاؤن6۔قاسم عرف قاسو گینگ تھانہ ہڑپہ7۔زاہد اقبال عرف چھیدی گینگ تھانہ نورشاہ 8 ۔حشمت عرف کھیڑی گینگ تھانہ بہادر شاہ9۔صدی احمد بختاور گینگ تھانہ ڈیرہ رحیم 10۔غلام شبیر عرف سندھی گینگ تھانہ یوسف والا 11۔نثار عرف نثارو گینگ تھانہ یوسف والا 12۔اللہ بخش بکھو گینگ تھانہ ہڑپہکے سرغنوں کو ان کے دیگر 45 ہمراہی ملزمان سمیت گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال01عددِ ٹریلرآئل ٹینکر ،کاریں7عدد،موٹر سائیکلیں42عدد ،موٹرسائیکل رکشے4عدد، نقدی53لا کھ84ہزار200روپے ،طلائی زیورات ،9 راس بھینس ،2شاخ بکریاں،موبائل2عدد ،کپڑے کے تھان، سلائی مشینیں ، بیٹریاں ،فریجیں،کپڑے دھونے والی مشینیں،کوکنگ اوونز،ایل ای ڈیز،جنریٹرز،ٹیپ ریکارڈرز،اوورلاک مشینیں،پنکھے ،لیپ ٹاپس،UPS،استریاں،جوسر مشینیں،سولر پلیٹس، واٹر پمپس سامان پرچون وغیرہ کل برآمد گی 4کروڑ 39لاکھ95 ہزار400 روپے برآمد کیے ۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ ،پسٹل30بور133عدد، بندوق12بور20عدد ،ریوالور 32بور20عدد ، رائفل 7MM،2عدد،رائفل 44بور1عدداورمتعدد تعداد میں گولیاں برآمد کر لیں۔ اشتہاریوں کے خلاف اشتہاریوں ملزمان کے خلاف بھی مہم میں تیزی لاتے ہوئے ماہ جنوری میں سٹی سرکل اور صدر سرکل ٹیموں نے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کی مہم کو تیز کرتے ہوئے 101مجرمان اشتہاری Aکٹیگری اور269مجرمان اشتہاریBکیٹیگری کو بھی گرفتار کر لیا۔مزیدمزید پولیس صدسٹی سرکل اور صدر سرکل ٹیموں نے منشیات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے چرس54.743کلوگرام،شراب8090لیٹر، ہیروئن6کلو129گرام، چالو بھٹیاں16عدد بھی برآمد کر لیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی/ ایس ڈی پی او سٹی سرکل ڈاکٹر انعم فریال اور ڈی ایس پی /ایس ڈی پی اوصدر سرکل ساہیوال فلک شیر بھٹی کی زیر نگرا نی سٹی و صدر سرکلز کے ایس ایچ اوزاور دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جنہوں نے شب و روز محنت اور جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان گینگز کے ملزمان کوان کے سرغنوں سمیت گرفتار کر لیااور ان کے قبضہ سے لوٹاہوا /مسروقہ مال برآمد کرلیا۔جس پر ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں