225

دوردراز دیہی علاقوں میں کتے اور سانپ کاٹے کی ویکسین فراہم کردی گئیں ہیں. یاسمین راشد.

لاہور(اسد الیاس سے) پنجاب کے اضلاع رحیم یار خان سمیت دیگر تمام اضلاع کے دور دراز دیہی علاقوں میں کتے اور سانپ کاٹے مریضوں کے لئے ویکسین فراہم کر دی گئی ہے ان خیالات کا اظہاروزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایک گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے علم میں یہ بات تھی کہ دیہی علاقوں میں کتے اور سانپ کاٹے افراد کوادویات کے حوالہ سے خاصی مشکلات کا سامنا تھا. لیکن اب ڈیرہ غازی خان، لیہ اور رحیم یار خان سمیت دیگر اضلاع کے دیہی علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں یہ ادویات موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں