308

ساہیوال: خونی پتنگ بازی کاسلسہ جاری، متعدد زخمی، انتظامیہ خاموش تماشائی.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) شہر بھر میں پتنگ بازی کا سلسلہ نہ رک سکا، متعددشہری زخمی، شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب و آر پی او ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے مختلف علاقوں عارف والا روڈ‘ وحدت کالونی‘ ڈسپینسری روڈ‘ فیصل کالونی‘ 9/135 ،9/90ایل‘ فرید ٹاؤن‘ باہر والا اڈہ‘ پیپلز کالونی‘ پاکپتن روڈ‘ غلہ منڈی‘ پیر بخاری روڈ‘ سرکی بازار‘ پرانی لکڑ منڈی‘ جی ٹی روڈ‘ لکڑ منڈی‘ طارق بن زیادکالونی‘ا ولڈ ہڑپہ روڈ وغیرہ میں پتنگ بازی جیسے خونی وشیطانی کھیل کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ منچلے نوجوان گھروں کی چھتوں، بازاروں اور مین روڈ پر سرعام پتنگ بازی کر رہے ہیں۔ متعلقہ پو لیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی وجہ سے متعدد شہری زخمی بھی ہوچکے ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب و آر پی او ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں