347

پاکپتن: تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے. جی ایم شاہد.

پاکپتن(خرم شہزاد سے) تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے،انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار جی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم20ایس پی کے پرنسپل جی ایم شاہد نے سکول ہذا کی دوسری سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایس ای نادرا سید نوید حسین شاہ، چیئرمین پریس کلب پیر امداد حسین، تحریک انصاف کی ضلعی راہنما رخسانہ منظور بھٹی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری الیکٹرونک میڈٖیا افتخار احمد بھٹی، حاجی ٹریڈرز کے اونر حافظ ظہیر اویس، انگلش گرائمر سکول 19ایس پی کے پرنسپل قربان علی، الرحیم ایجوکیشن سسٹم 29ایس پی کے پرنسپل آصف بشیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. تقریب تقسیم انعامات میں سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلو اور ملی نغموں کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شرکاء سے خوب داد سمیٹی، تقریب سے خطاب کرتے جی ایم شاہد نے کہا کہ آج کے اس پر آشوب اور تیز ترین دور میں تعلیم کی ضرورت بہت اہمیت کی حامل ہے چاہے زمانہ کتنا ہی ترقی کرلے۔ حالانکہ آج کا دور کمپیوٹر کا دور ہے، ایٹمی ترقی کا دور ہے، سائنس اور صنعتی ترقی کا دور ہے مگر اسکولوں میں بنیادی عصری تعلیم، ٹیکنیکل تعلیم، انجینئرنگ، وکالت، ڈاکٹری اور مختلف جدید علوم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں