239

ساہیوال: سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری میں کوئی فریق عدالت میں پیش نہیں ہوا.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری میں کوئی فریق عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ مدعی پارٹی کے خاندان میں فوتگی کی وجہ سے مقتولین کے ورثاء ساہیوال نہ پہنچ سکے۔

اس خبر کی اپ ڈیٹ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

انکوائری افسرچوہدری شکیل احمد گورایہ نے 22,23 فروری کیلئے گواہوں سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ عینی شاہدین اپنے اصل شناختی کارڈوں کے ساتھ انکوائری افسر کو بیان دے سکتے ہیں۔ آگاہی کیلئے اشتہاربھی شائع کروایاجائیگا۔ 24فروری کو انکوائری افسرقادرآباد کے مقام پر موقع ملاحظہ کریں گے۔ سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز ریکارڈ پیش نہیں کیا۔ آئندہ تاریخ پر ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سابقہ خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ساہیوال: سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری میں کوئی فریق عدالت میں پیش نہیں ہوا.” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں