239

پاکپتن: میاں محمد شہباز شریف کی رہائی حق سچ کی فتح ہے. چوہدری عبدالقیوم پومی.

پاکپتن(بیورورپورٹ)انتقامی کارروائیوں سے متعلق مسلم لیگ ن کے موقف کی تائیدہوگئی میاں محمد شہباز شریف کی رہائی حق سچ کی فتح ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالقیوم پومی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ میرٹ پر آیا ہے میاں محمد شہباز شریف کی رہائی کا دن صبح شام چور چور اور ڈاکو، ڈاکو کا نعرہ لگانے والوں کیلئے ماتم اور (ن) لیگ کے کارکنوں کیلئے حق سچ کی فتح کا دن ہے جلد نوازشریف بھی سرخرو اور عوام کے درمیان ہوں گے شہبازشریف نے دونوں کیسوں میں قومی خزانے کی رقم بچائی، نیب کسی قسم کا کیس نہیں بناسکی شہباز شریف نیکہا تھا کرپشن ثابت ہوگئی تو سیاست چھوڑ دوں گا شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی جب بھی سوال اٹھایا تو بادشاہ سلامت کو گراں گزرا، ایک دن نوازشریف بھی سرخرو اور عوام کے درمیان ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں