231

ساہیوال: فنکاروں کے مسائل حل اور ان کے فن کی ترویج و ترقی پنجاب حکومت کی خصوصی ترجیحات میں شامل ہے. عمران خان غزالی.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) آرٹسٹ ہمارے معاشرے کا خوبصورت اور پر وقار چہرہ ہیں۔ فنکاروں کے مسائل کو حل کرنا اور ان کے فن کو ترویج و ترقی دینا پنجاب حکومت کی خصوصی ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات رہنماپی ٹی آئی عمران خان غزالی نے ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام آرٹسٹ کنونشن کے موقع پر کہی جوصوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان کی خصوصی ہدایت پر منعقد ہوا۔ اس کنونشن کا مقصد فنکاروں کو پنجاب حکومت کے ثقافتی اقدامات اور فنکاروں کی فلاح و بہبود بارے آگاہی دینا تھا۔ کنونشن میں پی ٹی آئی کے رہنما ء میاں بابر صغیر، سید نعیم گیلانی اور جواد چوہدری نے بھی شرکت کی اور حکومت کے ثقافتی ترویج بارے عملی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب فلم، ٹی وی، ریڈیو، تھیٹر، میوزک، ڈانس، مصوری، خطاطی، کہانی نویسی اور موسیقی کے شعبہ سے وابستہ افراد کو ہیلتھ انشورنس کارڈ جاری کررہی ہے۔ جس سے فنکاروں کے علاوہ اس کا خاندان بھی مستفید ہوسکے گا۔ انہوں نے مزید بتا یا کے وائس آف پنجاب نوجوان ٹیلنٹ کو ابھارنے اور نکھارنے کا پروگرام ہے جس میں نوجوان نسل اپنی صلاحیتوں اور فن کا مظاہرہ کر سکیں گے۔ فنکاروں نے اس کنونشن کی افادیت اور اہمیت کو سراہتے ہوئے ہیلتھ انشورنس کارڈ اوروائس آف پنجاب کی رجسٹریشن کے فارمز آرٹس کونسل میں جمع کروائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں