281

چیچہ وطنی: غیر ضروری یوٹرن “ڈیتھ پوائنٹس” بن گئے.

چیچہ وطنی(رضوان انور سے) بائی پاس پر غیر ضروری یو ٹرن “ڈیتھ پوائنٹس ” بن گئے ہیں۔ بائی پاس پر قائم ناجائز تجاوزات موٹر وے پولیس اور این ایچ اے کا منہ چڑا رہی ہیں۔ آئے روز حادثات ہونا معمول بن چکا ہے۔ موٹر وے اور نیشنل ہائی وے اٹھارٹی کی مبینہ غفلت اور چشم پوشی کی وجہ سے حادثات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ حادثات کی وجہ سے شہری معذور اور موت کی آغوش میں جا رہے ہیں۔ شہر کی سماجی تنظیموں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں