251

لاہور: پی ایس ایل میچز کے دوران سیکیورٹی کے اضافی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی.

لاہور(اسد الیاس سے) پی ایس ایل میچز کے دوران سیکیورٹی کے اضافی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی آئی جی پنجاب، امجد جاوید سلیمی کی طرف سے لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل 4 کے میچز کے دوران شائقین، مہمانوں کی فول پروف سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے علاوہ ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے لاہورپولیس اور ٹریفک پولیس کو اضافی نفری کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کر دی گئیں۔ موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق 13اضلاع سے تعلق رکھنے والے 100ریزروز کی خدمات کوسیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے لاہور پولیس کے سپرد کر دیا گیا۔ جبکہ ایلیٹ پولیس فورس کی 125 ٹیمیں اپنی گاڑیوں سمیت فراہم کر دی گئی ہیں اور سنائپر چیکنگ کے لیے 10پیئرز بھی ایلیٹ فورس سے لاہور پولیس کے سپرد کر دئیے گئے ہیں۔ پی ایس ایل کے میچز کے دوران ٹریفک کے بہاؤ کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنانے اور عام شہریوں کو روز مرہ معمولات زندگی کو جاری رکھنے کے لیے 5ایس پی رینک کے افسروں کی خدمات سی ٹی او لاہورکے سپرد کی گئیں ہیں۔ 10ڈی ایس پی صرف اور صرف مہمانوں کی آمدورفت والے راستوں اور پارکنگ میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔30سینئر ٹریفک وارڈنز اور 400تربیت یافتہ ٹریفک اہلکاراور وارڈن بھی پی ایس ایل کے دوران سی ٹی او لاہور کی زیر نگرانی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے پی ایس ایل کے دوران کرکٹ شائقین کے تحفظ کو مزید یقینی بنانے کے لیے سپیشل برانچ لاہور کے مطالبے پر 3سمارٹ ویری فکیشن اینڈ الرٹ سسٹم (SVAS)بھی فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اس سسٹم کے ذریعے مہمانوں کے کارڈز کی تیاری، شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کی ویری فکیشن باآسانی کی جاسکے گی۔ آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس اور ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں مزید کسی قسم کی مزید نفری اور اضافی ریسورسز درکار ہوں تو وہ بھی انہیں فراہم کر دئیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں