313

تبدیلی آئی رے ۔تبدیلی آئی رے تبدیلی آئی رے ۔تبدیلی آئی رے ۔ ساہیوال پولیس کی تاریخ میں پہلی بارصنعتی نمائش میں پولیس سٹال۔….(ملک دلاور سلطان ڈھکو.)

تحریر: ملک دلاور سلطان ڈھکو.

ساہیوال چیمبر کی صنعتی نمائش ایکسپو2019میں ساہیوال پولیس کا سٹال شہریوں کی توجہ کا مرکز بنارہا۔

وطن عزیز میں نصف صدی بعد حقیقی معنوں میں تبدیلی آئی ہے ۔پاکستانی عوام نے لگ بھگ 50سال دوجماعتی نظام کو بھگتنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو اقتدارکے سنگھاسن پر لابٹھایا۔تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے تبدیلی کے سفرکاآغاز کردیاہے ۔تخت لاہور پر پسماندہ ترین علاقہ کے رہائشی عثمان بزداروزیراعلیٰ کے طورپر جلوہ فروز ہیں توساہیوال میں محکمہ پولیس کی قیادت جوان امنگوں سے لبریز ،نظم ونسق کی صلاحیتوں سے مزین عسکری تربیت گاہ سے فارغ التحصیل کیپٹن ریٹائرڈمحمد علی ضیاء نے تبدیلی کاآغاز اپنی ذات سے کرتے ہوئے ہوئے ناصرف اپنے دفترکے دروازے عام شہریوں کیلئے کھول دیئے بلکہ سائلین تک خود پہنچتے ہوئے انگریزی دورکی یادیں تازہ کردیں جب پولیس کپتان علاقے کے حالات جاننے کیلئے مسلسل دورے کیاکرتے تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے دفترمیں قیام پاکستان سے لیکر آج تک کے ڈی پی اوزکی طویل فہرست ملاحظہ کی جاسکتی ہے مگرجوعزت اللہ پاک نے کیپٹن محمد علی ضیاء کے نصیب میں لکھ دی ہے وہ کسی اورکونہیں مل سکتی ۔کیپٹن محمد علی ضیاء نے ضلع پولیس ساہیوال کی 72سالہ تاریخ میں پہلی بارانقلابی اقدامات کرتے ہوئے اپنے دفترسے باہرنکل کر سائلین تک خود رسائی حاصل کی ۔دن میں تین ،چارمرتبہ دفترسے باہرنکل کر سائلین کی نشست گاہ میں جاکر ان کے مسائل کو توجہ اورہمدردی سے سن کر موقع پر احکامات جاری کرنا،جوسائل اپنی شکایت تحریری طور پر لکھ کرلانے سے عاری ہوتے ہیں ان کیلئے محکمہ پولیس کی جانب سے عرضی نویس کاانتظام کیاگیاہے۔کیاخوب انتظام ہے کہ محکمہ کے خلاف شکایات بھی محکمہ کے اہلکارلکھ کرسائل کودے رہے ہیں۔

کیپٹن محمد علی ضیاء اللہ پاک کو مزید عزتوں اورفعتوں سے سرفراز فرمائے آمین ۔ثم آمین ۔یہ اعزازبھی کیپٹن محمد علی ضیاء کے حصے میں آیاہے کہ پہلی بارسائل کوسائل کہنے اورکہلوانے سے منع کیاگیاہے ۔درخواست دہندہ نے سائل یابندہ نہیں درخواست گزارکہلائے گااوردرخواست گزارلکھے گا۔کیپٹن محمد علی ضیاء انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کے ویژن کے مطابق پولیس کا سافٹ ایمج سامنے لارہے ہیں ۔پولیس کوشہریوں کے درمیان حائل خلیج کو پاٹنے کاکام تیزی سے جاری ہے ۔پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بارکسی صنعتی نمائش میں پولیس کا سٹال لگایاگیاہے۔ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی صنعتی نمائش ایکسپو2019میں محکمہ پولیس کاسٹال شہریوں کی توجہ کامرکز بنارہا،ریجنل پولیس آفیسرشارق کمال صدیقی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈمحمد علی ضیاء ،ایس ڈی پی اوسٹی سرکل اے ایس پی ڈاکٹرانعم فریال،ایس پی انوسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین،ڈی ایس پی ٹریفک پیر ریاض احمد،ڈی ایس پی صدرسرکل فلک شیربھٹی اورڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم رانافواداحمد ذاتی طور پر پولیس سٹال کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات کوشاں رہے۔پی آراوٹوڈی پی اوملک غلام عباس،ریڈرٹوڈی پی اوراناحسیب الحسن ،انچارج ٹریفک ایجوکیشن وروڈسیفٹی ونگ حماداحمد بھلرکی کوششوں کا ذکرنہ کرنا ان سے ناانصافی ہوگا۔تینوں نوجوان افسرمحاذ پر ڈٹے رہے اورشہریوں کو آگاہی دیتے رہے۔

پولیس سٹال میں عوام کے لئے پولیس یونیفارم کے آرٹیکل،جدیداسلحہ،پولیس خدمت مرکزمیں شہریوں کی آسانی کے لئے ایک ہی چھت تلے دستیاب سہولیات بارے آگاہی پمفلٹ،ٹریفک قوانین اورڈرائیونگ لائسنس کے اجراء بارے معلومات،ٹریفک پولیس کی طرف سے ہیوی بائیک توجہ کا مرکز بنی رہی۔اس کے علاوہ بڑی ایل سی ڈی پر ساہیوال پولیس کاسلوگن “تحفظ عزت کے ساتھ”اورپولیس کارکردگی کو اُجاگرکیاگیا۔سٹال پرآنے والے چھوٹے بچوں اورخواتین کے چہرے اورہاتھوں پر پولیس لیڈی کانسٹیبلان نے خوبصورت پینٹنگ کی فیملیز کو پھول پیش کرکے خوش آمدیدکہاگیا۔پولیس سٹال کودیکھنے کیلئے سری لنکن سفیر ،گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور،صوبائی وزیرزراعت ملک نعمان لنگڑیال،کمشنر ساہیوال ڈویژن ساہیوال محمدعارف انوربلوچ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمدزمان وٹو اورصوبائی رہنماء پی ٹی آئی میاں بابرصغیر ہاکی اسٹیڈیم پہنچے اورپولیس کی جانب سے شہریوں کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

پاکستان کے سب سے بڑے ایف ایم ریڈیونیٹ ورک آواز ایف ایم 105نے اس حوالے سے ایک خصوصی پروگرام کیا۔نوجوان براڈکاسٹرمحمد بلال جٹ نے اپنے مخصوص دلنشیں انداز میں پروگرام کی براڈکاسٹنگ اورہوسٹنگ کرتے ہوئے اسے چارچاند لگادیئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)محمد علی ضیاء نے ساہیوال کی عوام کے لیے اپنے ایک خاص پیغام میں کہاہے کہ وہ ضلع ساہیوال میں جن2000ہزارجو انوں کی کمان کررہے ہیں وہ سب عوام کے ساتھ عزت سے پیش آئیں گے۔پوری کوشش کریں گے کہ جرائم پیشہ عناصرکو کیفرکردارتک پہنچائیں اور انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنائیں گے۔ان کاکہناتھاکہ پولیس سٹال کامقصد عوام اورپولیس کے درمیان روابط کومظبوط بنانااورعوام کے دلوں میں پولیس کے لئے محبت کو اجاگرکرناہے۔روایات سے ہٹ کرعوام اورپولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے سٹال کااہتمام کیاگیا جس کو عوام کی بڑی تعداد نے سراہا۔ ڈی پی اوساہیوال نے پولیس سٹال پر آئے مہمان گرامی کو تحائف بھی پیش کئے۔ پولیس سٹال پر آنے والے شہریوں کی بڑی تعدادمیں بچے ،بوڑھے اورخواتین بھی شامل ہیں نے کیپٹن ریٹائرڈمحمد علی ضیاء کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے پولیس سٹال کے قیام کو ایک خوش آئنداقدام قراردیاہے جوشہریوں کے دلوں میں اپنے محافظوں بارے محبت جاگزین کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں