297

ساہیوال: سماجی تنظیم پنجاب لوک سجاگ کے زیر اہتمام مادری زبان کے عالمی دن کے حوالے سے اصلاحی ڈرامہ.

ساہیوال(رضا اختر سے) سماجی تنظیم پنجاب لوک سجاگ کے زیر اہتمام مادری زبان کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ساہیوال میں ایک اصلاحی ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں لاہور سے آئے تھیٹر گروپ سنگت کے شرکاء نے پنجابی کلام بابا بلھے شاہ پر ڈرامہ چوگ کسنبھے دی پر شاندار کارکردگی سے شرکاء سے داد وصول کی۔ اس موقع پرڈائیریکٹر کالجز محمد بلال اشرف باجوہ، ڈائریکٹر آرٹ کونسل ریاض ہمدانی ، ڈائریکٹر وپروفیسر پنجاب لوک سجاگ شفیق بٹ اور پروفیسرعمران جعفرکمیانہ سمیت ادارہ ہذا کے طلباء و طالبات نے خصوصی شرکت کی۔ ڈرامے کا موضوع بابا بلھے شاہ کے کلام سے لی گئی ایک نظم تھی جس میں ریاستی ظالمانہ ٹیکسز اور پٹواری کلچر کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہونے والے طبقہ کی نمائندگی کی گئی تھی۔ ڈرامہ ٹیم میں موجود سبھی شرکاء کا تعلق لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں سے تھا جنہیں ڈرا مہ دیکھنے والوں نے خاصی پذیرائی سے نوازا۔ آخرمیں مادری زبان عالمی دن کی مناسبت سے پنجابی زبان کے پرچار پر خصوصی بات چیت کی گئی جس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ مادری زبان میں بنیادی تعلیم ہی دراصل پنجاب کی ترقی کا راستہ ہے جسے فی الفور تمام تعلیمی اداروں میں رائج کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں