290

پاکپتن: عوام کا اصلی ہیرو عوام کے درمیان پہنچ چکا ہے اور بہت جلد وطن کے محسن میاں محمد نواز شریف بھی قوم کے درمیان موجود ہو نگے.خان امتیاز علی خان.

پاکپتن (محمد رمضان بھٹی سے ) مسلم لیگ نواز ضلع پاکپتن کے صدر خان امیتاز علی خان نے قوم کو میاں محمد شہباز شریف کی رہائی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اصلی ہیرو عوام کے درمیان پہنچ چکا ہے اور بہت جلد وطن کے محسن میاں محمد نواز شریف بھی قوم کے درمیان موجود ہو نگے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ایجنٹوں نے میاں برادرن کو ہر طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استمعال کرتے ہوئے ہراساں کرنے کی کسی بھی کوشش اور کسی بھی موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا لیکن اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے ان کو ہر بار منہ کی کھانی پڑی اور اسی ذات کے فضل سے آج حق اور سچ کی جیت ہوئی ہےکہ حکومت اور اس کے حواریوں کی طرف سے میاں برادران پر لگایا گیا ایک بھی الزام سچ ثابت نہیں ہوا اور نہ ہی ایک پائی بھی پائی کی کرپشن ثابت ہو سکی انھوں نے کہا جلد ہی عوامی امنگوں کے ترجمان میاں نواز شریف قوم کے درمیان ہوں گے انھوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ شکرانے کے نوافل ادا کریں انھوں نے کہا مسلم لیگ ن پاکپتن اس حوالے سے جلد ہی کارکنان کے لیے ایک مبارک باد پارٹی کا اہتمام کرے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں