295

پاکپتن: ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کے لئے بھٹہ جات کوزگ زیگ ٹینالوجی پر منتقل کرنا ہو گا. حمیرا شمشاد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات.

پاکپتن(ڈاکٹر امین سے) ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کے لئے بھٹہ جات کوزگ زیگ ٹینالوجی پر منتقل کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات حمیرا شمشاد نے بھٹہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بھٹہ جات کو زگ زیگ ٹیکنالوجی میں منتقل کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ بھٹہ جات کے دھواں کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے وقت کا تقاضا ہے کہ ماحولیات آلودگی ختم کرنے کے لئے بھٹہ جات کوزگ زیگ ٹینالوجی پر منتقل کیا جائے بھٹہ یونین کے صدر سردارادریس ڈوگر ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم حکومت کا مکمل ساتھ دینا چاہتے ہیں اور الودگی ختم کرنے کے لئے بھٹہ انڈسٹری کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنا چاہتے ہیں مگر اس کے لئے صرف ایک بھٹہ کے لئے 30سے 35لاکھ درکار ہیں ، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو نے کہا کہ بھٹہ مالکان بھٹہ جات کوزگ زیگ ٹینالوجی پر منتقل کرنے کے لئے بلا سود قرضہ جات دیئے جائیں یا سبسڈی دی جائے، انسپکٹر ماحولیات سید محسن رضا ہمدانی نے کہا کہ حکومت کے پاس اس سلسلہ میں قرضہ جات کی کوئی پالیسی نہیں تاہم بھٹہ ایسوسی ایشن کا پیغام اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے جنرل سیکرٹری بھٹہ یونین چوہدری الطاف گل نے کہا کہ حکومت کو کسی نہ کسی حد تک بھٹہ مالکان کا ساتھ اور تحفظ دینا ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں