276

لاہور: جامعہ پنجاب کے طالب علم محسن فیاض نے ہم نصابی انٹرایونیورسٹی مقابلہ جات 2019میں ملی نغمہ کی کیٹیگری میں دوسری پوزینشن اپنے نام کرلی.

لاہور(نمائندہ خصوصی) ہائیئر ایجوکیشن کمیشن، دی ایجوکیشنسٹ کےزیر اہتمام ہونے والے آل پاکستان انٹرایونیورسٹی مقابلہ جات 2019 میں جامعہ پنجاب لاہور کے ہونہار طالب علم محسن فیاض نے ملی نغمہ کے مقابلہ میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی. تقسیم انعامات کی تقریب جس کی صدارت منسٹر ہائیئر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمائیوں اور وائس چانسلر جامعہ پنجاب پروفیسر نیاز اختر نے کی. اس موقع پرایچ-او-ڈی میس کمیونیکیشن جامعہ پنجاب ڈاکٹر نوشینہ سلیم کے دست مبارک سے انعام وصول کرنے کے بعد نوجوان طالب علم نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنی محنت کو جاری رکھتے ہوئے مذید کامیابیاں سمیٹنے کے عزم کا اظہار کیا. ادارہ بریلینٹ نوجوان کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہے اور مذید کامیابیون کے لیے دعا گو ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں