268

پشاور: بھارت کی ظالم افواج نے جنت نظیروادی کوایک خونی جیل میں تبدیل کردیاہے ۔

پشاور (صاحبزادہ خان سے ) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے یوم یکجہتی کشمیرکے مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی ظالم افواج نے جنت نظیروادی کوایک خونی جیل میں تبدیل کردیاہے جہاں بھارت کی غاصب فوج نہتے اورمعصوم کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ اقوام متحدہ سے اپیل ہے کہ اگریہودیوں کی نسل کشی گناہ تھی توپھرکشمیراورفلسطین میں نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کیوں گناہ نہیں ہے؟ دنیاانسانوں کے انسانی حقوق میں امتیازی سلوک ختم کرے، کشمیرکے عوام کواستصواب رائے کاحق دیاجائے اورانسانوں کے بنیادی حقوق کیلئے یکساں معیار اپنایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ہرمحاذ پر کشمیریوں کے حقوق کیلئے علم بلندکریں گے۔ صوبائی صدرPML-Nانجینئرامیرمقام نے کہاکہ دنیاکوبھارت کی غاصب فوج کا23فروری1991کوگاؤں کنان پوش پورہ میں آپریشن یاد ہے، غاصب فوج کی22اکتوبر 1993کو 13thبٹالین کاآپریشن بھی دنیاکویادہے، غیرمسلح افراد پرسنٹرل ریزریوپولیس فورس کاظلم اور1994 میں سپیشل گروپ آپریشن کے نام پرجعلی انکاؤنٹرمیں بھی بے گناہوں کوشہیدکیاگیا، بھارت کے غاصب فوج کو ایکٹ 1958 کے تحت جو خصوصی اختیارات دیئے گئے اس نے کشمیر کے بچوں،بوڑھوں،خواتین اورجوانوں پرظلم کے پہاڑتوڑڈالے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے لگ رہاہے جیسے بھارت کی غاصب فوج نے جنت نظیروادی کو اپنے تمام ہتھیاروں کی تجربہ گاہ بنایاہواہے اوران ہتھیاروں کے نرغے میں یہی معصوم بچے،خواتین، بوڑھے اورجوان ہی آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے اس وقت کے وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہرونے سلامتی کونسل میں وعدہ کیاتھاکہ کشمیر میں حالات معمول پرآتے ہی استصواب رائے کرادیا جائے گامگر آج71سال ہونے کوہیں اوربھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں اورعالمی برادری سے کئے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری سے مکمل طورپرانکاری ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنراوربرطانیہ کے پارلیمانی جماعتوں نے کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف چارج شیٹ جاری کردیاہے اوریہ وہ ثبوت ہیں جس سے بھارت ایک غنڈااورظالم کے طورپرآشکارہ ہوگیاہے تاہم اب اقوام متحدہ کوچاہئے کہ ان رپورٹس کی روشنی میں بین الاقوامی فارنزک ماہرین پرمشتمل ایک خصوصی کمیشن تشکیل دیکرمقبوضہ جموں کشمیربھیجے،غاصب بھارتی فوج نے کشمیرکے حوالے سے نہ صرف اقوام متحدہ کے قراردوں کوپاؤں تلے روندڈالابلکہ انسانی حقوق کی بھی دھجیاں اڑادی ہے جس پراقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے،بھارتی سامراج اوربھارتی افواج کاظلم وقت کیساتھ ساتھ بڑھتا جارہاہے ۔ ہم حریت پسندکشمیری شہداء کوسلام پیش کرتے ہیں،انکی قربانیوں انشاء اللہ ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں