327

پاکپتن: سید اشرف حسین شاہ کی وفات ہمارے لئے کسی سانحہ سے کم نہیں. پیر امداد حسین چیئر مین پریس کلب.

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے) چیئرمین پریس کلب بنگہ حیات و جماعت اہلسنت کے ضلعی صدر سید اشرف حسین شاہ کی وفات ہمارے لئے کسی سانحہ سے کم نہیں ان کی صحافتی، دینی اور علمی خدمات قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین چیئر مین پریس کلب پیر امداد حسین نے ان کی یاد میں پریس کلب، انجمن فلاح مریضاں وڈ سٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، صدر پریس کلب پاکپتن وقار فرید جگنو، جنرل سیکرٹری پریس کلب غلام فرید الدین چشتی، سینئر صحافی ملک بشیر نے بھی خطاب کیا، ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی چیف ایڈیٹر بریلینٹ نے سید اشرف حسین شاہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ سید اشرف حسین شاہ ایک اچھے اور ایماندار صھافی ہونے کے ساتھ ساتھ خالص مذہبی پر امن اور دین سے لگاؤ رکھنے والی شخصیت کے مالک تھے وہ ایک معاملہ فہم اور نفیس طبیعت کے مالک تھے انہوں نے نہ صرف صحافیوں کے اتحاد کے لیے کام کیا بلکہ جماعت اہلسنت کے تمام کارکنا ن کو جوڑ کر رکھا وہ بین المذاہب اور بین المسالک ڈائیلاگ کے حامی تھی ان کی کمی ساری زندگی پوری نہیں ہو سکتی. آخر میں ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور ڈاکٹرشاہد مرتضیٰ چشتی نے دعائے خیر کروائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں