233

پاکپتن: پاکستان کے شاہینوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے. انڈین طیارے مار گرانے کی خوشی میں نمبر دار اتحاد کی ریلی.

پاکپتن(ڈاکٹر محمد امین سے) پاکستان کے شاہینوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے پاک فضائیہ نے اپنی درخشاں روایات میں آج ایک اور روشن باب کا اضافہ کردیاان خیالات کا اظہار نمبردار اتحاد پنجاب کے سینئر نائب صدر میاں عارف ممتاز بودلہ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے سابق صدر تحریک انٹی کرپشن کے بانی میاں عبدالرحمن وٹونے پاک فوج کی جانب سے بھارت کے جنگی طیارے مار گرانے پرنکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریلی میں،اختر خان بلوچ میاں نذیر بودلہ مہر ذوالفقار علی و دیگر بھی موجود تھے پاک فوج کے حق میں نکالی گئی ریلی میں شرکاء نے پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعریگائے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے ریلی سے خطاب کرتے نمبردار اتحاد پنجاب کے سینئر نائب صدر میاں عارف ممتاز بودلہ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے سابق صدر تحریک انٹی کرپشن کے بانی میاں عبدالرحمن وٹونے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں دشمن پر فتح و نصرت عطا فرمائی، قوم سجدہ شکر بجا لائے، ہر جارحیت پر دشمن کو ایسا ہی دندان شکن جواب ملے گا پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور ان پر بھرپور اعتماد رکھتی ہے یہ بھارت کے لئے پیغام ہے کہ وہ جنگی جنون اور جنوبی ایشیا میں بدامنی کی منفی سوچ ترک کرے بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اور امن و مذاکرات کی راہ اپنائے، بھارتی قیادت حماقت پر مزید حماقت کی غلطی نہ کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں