288

پاکپتن: فیڈ ملز انتظامیہ کی زراعت وماحول دشمنی ، حکام سے نوٹس لینے مطالبہ.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) صادق فیڈملزانتظامیہ نے زراعت وماحول دشمنی کی تمام حدیں پھلانگ دیں، کیمیکل ملازہریلاپانی راجباہ 9 ایل میں چھوڑدیا۔ نواحی گاؤں چک نمبر187 نوایل بائی پاس کے قریب واقع صادق فیڈملزانتظامیہ نے راجباہ9 ایل میں کیمیکل ملازہریلاپانی چھوڑکر زراعت وماحول دشمنی میں تمام حدیں پھلانگ دیں ہیں۔ صورتحال پرعلاقہ مکین اورکسانوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ زہریلے گندے پانی کی وجہ سے ناصرف لاکھوں ایکڑفصلیں متاثربلکہ زمین بنجرہونے کابھی خدشہ ہے۔ شدیدتعفن کے باعث وبائی امراض پھوٹ رہیں سانس لینادشوارہوچکاہے۔ زہریلے پانی کیوجہ سے زیرزمین پانی بھی خراب ہوچکاہے اورہماری زندگیاں داؤپرلگ گئی ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں